پاکستان ریلویز ”بزنس ایکسپریس“ سے 2.48 ارب روپے کمائے‘ رپورٹ

جمعرات 26 فروری 2015 14:49

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان ریلویز نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ”بزنس ایکسپریس“ سے 2.48 ارب روپے کما لئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق بزنس ایکسپریس کے آپریٹ ہوئے تین سالوں کے دوران سرکاری کارپوریشن نے 2.48 ارب روپے کمائے ہیں۔ پاکستان نے ریلویز سے یومیہ کرایہ ناموں کی مد میں یہ رقم کمائی ہے جو کہ ابتدائی طور پر 3.2 ملین روپے تھی تاہم بزنس ایکسپریس کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ٹھوس اور خاطر خواہ منافع نہیں کمایا ہے اس تجربے نے انہیں بہت کچھ سکھا دیا ہے کیونکہ اب وہ مستقبل میں مزید منصوبے شروع کر سکتی ہے۔

پاک بزنس ایکسپریس کے ڈائریکٹر آپریشن میاں شفقت کا کہنا ہے کہ اس وقت کے دوران ہم نے جو چیز کمائی وہ ہمارا برانڈ نام ہی ہے۔

(جاری ہے)

ریلویز کے محکمہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے ہمارا نام لیا جاتا ہے ہر 100 روپے کے کمانے پر ریلویز کو 88 روپے اور باقی ماندہ ہمیں ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بوجھ کا احساس کرتے ہوئے بزنس ایکسپریس کی انتظامیہ نے درستگی کے اقدامات کئے ہیں اور بزنس ایکسپریس نے انفراسٹرکچرل ڈویلپمنٹ کی مد میں 160 ملین روپے کا دعویٰ بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ تنازعے کے باوجود گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان ریلویز نے 2.48 روپے کی رقم کمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹوں کی نسبت (occupancy .....) دونوں سٹیک ہولڈرز کے درمیان وجہ تنازعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :