رواں سال کے پہلے ماہ میں کھادوں کا استعمال بڑھ گیا

جمعرات 26 فروری 2015 14:34

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)ماہ جنوری کے دوران ڈی اے پی کی فروخت میں167 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران کھادوں کا استعمال بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

این ایف ڈی سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے دوران یوریا کی فروخت دو فیصد اضافے سے چھ لاکھ انتیس ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں چھ لاکھ انیس ہزار ٹن تھی۔ سال کے پہلے ماہ میں بہتر ہزار ٹن ڈی اے پی خریدی گئی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں صرف ستائیس ہزار ٹن تھی۔