زری پالیسی کی ترسیل مزید مستحکم بنانے کیلئے کمیٹی قائم

جمعرات 26 فروری 2015 14:31

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)سٹیٹ بینک نے زری پالیسی کی ترسیل مزید مستحکم بنانے اور شرح سود کے معیاری ڈھانچے پر مطلوبہ اثر حاصل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بہتری کے اس اہم منصوبے کی خصوصیت منی مارکیٹ کے اوور نائٹ ریپو ریٹ کیلئے اسٹیٹ بینک کی ٹارگٹ شرح متعارف کرانا ہے ، یہ شرح کوریڈور کی ریورس ریپو ریٹ اور ریپو ریٹ کے علاوہ ہوگی۔

(جاری ہے)

کوریڈور میں اس شرح کی وضاحت کی جائیگی ،یعنی یہ بالائی شرح سے کم اور زیریں شرح سے زیادہ ہوگی۔اس ضمن میں زری پالیسی پر مشاورتی کمیٹی کو ایک تجویز مارچ دوہزار پندرہ کو پیش کی جائیگی جو جائزے کے بعد اپنی سفارشات کے ساتھ اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ارسال کرے گی۔جس کے بعد اسٹیٹ بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اپنے اجلاس میں شرح سود کوریڈور میں مطلوبہ بہتری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔