آذربائیجان پاکستان ائر مواصلات پر معاہدے کی تجدید کریں گے

جمعرات 26 فروری 2015 14:29

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) آذربائیجان پاکستان ائر مواصلات پر معاہدے کی تجدید کریں گے۔آذر نیوز کے مطابق آذربائیجان اور پاکستان ائر مواصلات کے ایک معاہدے سمیت دوطرفہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے دستاویزات پر دستخط کریں گے۔ پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر دشگن شکاروف کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے آئندہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر اقتصادی تعاون پر دستاویزات تیار کی۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں قیدیوں کے تبادلے ، تعلیم کے میدان میں تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ان دستاویزات پر صدر ممنون حسین کے دورہ باکو کے دوران گیارہ سے چودہ مارچ کو دستخط ہونے کی توقع ہے۔سفیر کے مطابق دونوں ممالک میں ائیر کمیونیکیشن کے معاہدے پر بات ہوگی۔دونوں ممالک باکو اور اسلام آباد کے درمیان ہوائی مواصلات کی تجدید کا ارادہ رکھتے ہیں۔باکو-استنبول-اسلام آباد روٹ پر آذل یا ترکش ایئر لائنز کی پروازوں کے انجام دینے کا حق ہو گا۔دورے کے دوران مرکزی توجہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو ادا کی جائے گی۔دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برس 2.8ملین ڈالر کی تجارت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :