پاکستان کوغیرملکی امداد کی مد میں3 ارب37 کروڑ ڈالر وصول

جمعرات 26 فروری 2015 14:29

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) رواں مالی سال سات ماہ کے دوران پاکستان نے غیرملکی امداد کی مدمیں3 ارب37 کروڑ ڈالر وصول کرلئے۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے مقررہ ہدف سے تینتیس کروڑ ڈالر زائد فراہم کئے۔

(جاری ہے)

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری کیدوران مختلف ممالک اور ترقیاتی بینکوں سے تین ارب سینتیس کروڑ ڈالر وصول ہوئے جبکہ رواں سال جنوری میں تیرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی مالی امداد حاصل کی گئی ، جاری مالی سال سات ماہ کے دوران اسلامی ترقیاتی بینک سے مالی امداد اٹھاون کروڑ ڈالر کے مقابلے میں اکیانوے کروڑ ڈالر رہی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بتیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اور چین نے باون کروڑ ڈالرکی مالی امداد فراہم کی برطانیہ نے بیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر، سعودی عرب نے ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر جبکہ امریکا صرف تین کروڑ چالیس لاکھ ڈالر ہی فراہم کر سکا۔

متعلقہ عنوان :