رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ،پاکستان کوغیرملکی امداد کی مد میں3 ارب37 کروڑ ڈالر وصول

جمعرات 26 فروری 2015 14:10

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستان نے غیرملکی امداد کی مد میں3ارب 377کروڑ ڈالر وصول کیے۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے مقررہ ہدف سے 33کروڑ ڈالر زائد فراہم کئے۔

(جاری ہے)

،اکنامک افئیرز ڈیوڑن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران مختلف ممالک اور ترقیاتی بینکوں سے 3 ارب 37کروڑ ڈالر وصول ہوئے جبکہ رواں سال جنوری میں 13کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مالی امداد حاصل کی گئی ، جاری مالی سال 7ماہ کے دوران اسلامی ترقیاتی بینک سے مالی امداد 58کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 91 کروڑ ڈالر رہی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 32کروڑ 50لاکھ ڈالر اور چین نے 52کروڑ ڈالرکی مالی امداد فراہم کی برطانیہ نے 20کروڑ 60 لاکھ ڈالر، سعودی عرب نے 1کروڑ80 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا صرف 3کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہی فراہم کر سکا۔

متعلقہ عنوان :