پیٹرولیم نرخ میں کمی،ریونیو خسارہ 400 ارب روپے تک پہنچ گیا

جمعرات 26 فروری 2015 14:10

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ریونیو خسارہ 400ارب روپے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مطابق مزید سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ریونیو خسارہ کم ہوسکتا ہے ، ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی جس کے باعث ریونیو کلیکشن کی مدمیں 400سو ارب روپے کی کمی دیکھی گئی جو پریشان کن صورتحال ہے،اگر پیٹرولیم مصنوعات پر مزید جی ایس ٹی عائد نہ کیا گیا توحکومت کو ٹیکس وصولی کی مد میں مزید 68ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ادائیگی کی شرح بہت کم ہے تاہم ٹیکس ادائیگی کے دائرہ کارکو وسعت دیکراور ٹیکس دہندگان کی جانب سے ٹیکس ادئیگی کو یقینی بناکر پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو بہتربنایا جا سکتا ہے۔