رواں مالی سال کی پہلی ششماہی ،بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.65 فیصد رہی

جمعرات 26 فروری 2015 14:09

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.65 فیصد رہی جبکہ 11شعبوں کی شرح نمو مثبت، چار کی منفی رہی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک سٹیل کے شعبے میں سب سے زیادہ شرح نمو 31فیصد رہی۔ پٹرولیم، کیمیکل، ادویہ سازی، آٹو موبائل اور چمڑہ سازی سمیت 11شعبوں کی شرح نمو مثبت رہی۔ کھاد، لکڑی کی مصنوعات اور انجینئرنگ سمیت 4شعبوں کی شرح نمو منفی رہی۔ سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کی شرح نمو.6فیصد رہی۔