محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیراہتمام ہفت روزہ آگاہی مہم 28فروری تک جاری رہے گی‘ بیگم ذکہ شاہنواز

جمعرات 26 فروری 2015 14:05

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیراہتمام ہفت روزہ آگاہی مہم 28فروری تک جاری رہے گی۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے شہر میں بینرز اور بورڈ لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے زیراہتمام لاہور میں 70فلاحی مراکز پر خواتین کی آگاہی کیلئے گروپس میٹنگ اور مردوں کی آگاہی کیلئے سوشل موبلائزر کی گروپس میٹنگ کاانعقاد کیاجا رہاہے۔ شہر کی 30کچی آبادیوں میں فری میڈیکل اور فیملی پلاننگ کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں غریب اور مستحق افراد میں مفت ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں باہمی مشاورت اور فلاحی مراکز کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے والے جوڑوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28فروری کو ہمدرد فاؤنڈیشن ہال میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہبود آبادی کاآگاہی سیشن بھی منعقد کروایا جا رہا ہے۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ بچوں کی شرح پیدائش میں مناسب وقفہ رکھ کر ہم نہ صرف اپنا کنبہ چھوٹا رکھ سکتے ہیں بلکہ معاشی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ بہبود آبادی کے پیغام کو ہر سطح پر عام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :