محنت ، خلوص اور دیانتداری سے ہی اداروں کو مظبوط بنایا جا سکتا ہے‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی

جمعرات 26 فروری 2015 14:04

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے کہا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سٹاف کی ٹریننگ اور تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے، محنت ، خلو ص اور دیانتداری سے ہی اداروں کو مظبوط بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

رائے ممتاز حسین بابرنے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر سینٹ انتخابات اور موجودہ سیشن کے حوالے سے اسمبلی سیکورٹی اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔