قصور، واپڈا ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرنے پر ضلع بھر کے ملازمین کی ہڑتال ، احتجاج جاری

جمعرات 26 فروری 2015 14:03

قصور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) قصور واپڈا ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرنے پر ضلع بھر کے ملازمین نے ہڑتال کرکے ایس ای واپڈا سمیت تمام افسران کے دفاتر کو تالے لگا کر بند کر دیا اور احتجاج کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ملازمین کیخلاف گزشتہ روز فنڈز میں خرد برد،بجلی چوری کی معاونت کرنے پر پانچ ملازمین کیخلاف قصور میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس پر واپڈا ملازمین نے پانچ روز سے ایس ڈی او،ایکسین،ایس ای واپڈا کے دفاتر کو تالے لگا دیے اور انہیں اپنے دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے سے روک دیا۔

آج ضلع بھر کے واپڈا ملازمین نے دفاتروں کی تالا بندی کرکے زبردست احتجاج کیا اور دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جب تک واپڈا ملازمین کیخلاف مقدمات خارج نہیں کیے جاتے ان کا احتجاج کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

احتجاج کی وجہ سے شہریوں کو بھی روزمرہ کے حصول کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی دوران واپڈا کے ایس ای لطیف انجم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن واپڈا ملازمین کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ بڑے پیمانے پر بجلی چوری، فنڈز میں خرد برد اور ٹرانسفارمرز کی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا کے ان کرپٹ عناصر نے ضلع بھر کے تمام افسران کو یرغمال بنا رکھا ہے اور من مرضی سے کام کروائے جاتے ہیں۔واپڈا کے میٹروں کو ریورس کرواتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان سمیت تمام افسران کو ان اہلکاروں نے حبس بے جا میں رکھا ۔مجھے اور میرے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ لیسکوکے تمام افسران کی یہ بات نوٹس میں ہے اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے ۔جنہوں نے واضح ہدایت دی ہے کہ ان کرپٹ عناصر کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :