اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کا اجلاس

جمعرات 26 فروری 2015 13:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بیچی جانے والی حرام اشیا کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا. اس حوالے سے 4 مارچ کو اس ایجنڈے پر اجلاس طلب کیا گیا ہے .

(جاری ہے)

سیکرٹری کو تمام صوبوں کے چیف سیکرٹری کو کط لکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں خط کا متن یہ بتایا گیا ہے کہ حرام اشیا کہاں کہاں بک رہی ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اس پر سخت ایکشن لینا ہو گا اور اگر ان کی روک تھا م نہ کی گئی تو یہ بات واضح ہو جائے گی کہ خود کمیٹی بھی اس میں ملوث ہے. اجلاس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران کی حاضری کو یقینی بنایا جائے.