سونم کپور اس سال گریجویشن کریں گی

جمعرات 26 فروری 2015 13:52

سونم کپور اس سال گریجویشن کریں گی

نیو دہلی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور رواں سال گریجوایشن مکمل کر لیں گی۔ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنی پڑھائی مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہوتا ہے لیکن میں نے اس سال گریجوایشن مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں جلد ہی فارم فل کر کے تیاری شروع کر دوں گی۔

میں نے لٹریچر میں ڈگری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا میں اتنی جلد قدم رکھنا میرا غلط فیصلہ تھا۔ میں نے ایف اے کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ میرا خیال ہے کہ مجھے کم از کم چار سال تک انتظار کرنا چاہئے تھا اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی شوبز کی طرف آنا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ سونم کپور نے 2007 میں فلم سانوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اب تک متعدد کامیاب فلموں کا حصہ بن چکی ہیں۔ فلمی دنیا میں انہیں اچھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ فیشن آئیکون کی حیثیت بھی حاصل ہے۔