عاطف اسلم سالگرہ پر مداحوں کو گانے کا تحفہ دیں گے

جمعرات 26 فروری 2015 13:51

عاطف اسلم سالگرہ پر مداحوں کو گانے کا تحفہ دیں گے

نئی دہلی/کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ وہ انہیں اپنی سالگرہ پر ایک خاص تحفہ دیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ بالی ووڈ پر ہے جس کی وجہ سے ان کے البم ریلیز نہیں ہو رہے جو ان کے مداحوں کی ناراضگی کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے وہ اپنا نیا البم تیار کر رہے ہیں جس کا پہلا گانا وہ اپنی سالگرہ کے روز ریلیز کریں گے۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم 12 مارچ کو اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گے۔