سانگھڑ شہر میں پینے کے پانی کا بحران، مسجدوں میں پانی نایاب، نمازی پریشان

جمعرات 26 فروری 2015 13:34

سانگھڑ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سانگھڑ شہر میں پینے کے پانی کا بحران، مسجدوں میں پانی نایاب، نمازی پریشان، بلدیہ سانگھڑ کا عملہ بحران کا خاتمہ کرنے میں ناکام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر کے مختلف علاقوں المنصورہ کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی، جمیل کالونی بلاک نمبر 13-14، ڈھک پاڑہ بلاک 10، نظامانی محلہ، غریب آباد، زاہد ٹاؤن، محلہ اسلام آباد، مکھی مالی پاڑہ، لطیف کالونی، سوچی پاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں ایک ہفتہ سے پینے کے پانی کا بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے۔

سرکاری ملازمین، طالب علموں سمیت عام شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شہر کی مسجدوں میں پانی نایاب ہونے سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سانگھڑ کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سانگھڑ شہر میں بجلی، گیس کے بعد پینے کے پانی کا بحران کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے مسائل فوری حل کریں دوسری صورت سراپا احتجاج ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :