زائد کرایہ وصول کرنے پر ٹریفک پولیس کی مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی، جرمانے کی مد میں تقریباً 70 ہزار روپے وصول

جمعرات 26 فروری 2015 13:32

سانگھڑ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) زائد کرایہ وصول کرنے وٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس وآر ٹی سی کی مسافر گاڑیوں ودیگر کے خلاف کارروائی، گاڑیوں کا چالان کرکے جرمانے کی مد میں تقریباً 70 ہزار روپے وصول کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔ آر ٹی سی ٹریفک نثار میمن اور ٹریفک سارجنٹ غلام نبی تھہیم کی سربراہی میں ٹریفک اہلکاروں نے سانگھڑ کی مختلف شاہراہوں پر چیکنگ کرتے ہوئے مسافروں سے زائد کرایہ لینے پر 61 مسافر وین، 17 بسوں، چنگچی ودیگر گاڑیوں کا موقع پر چالان کرتے ہوئے جرمانے کی مد میں تقریباً 70 ہزار روپے ریکوری کی۔

ٹریفک اسٹاف محمد اشرف، اویس جمالی، نور علی نے بالا افسران کی موجودگی میں مسافر وپرائیویٹ گاڑیوں کے سی این جی سلنڈروں کی بھی چیکنگ کی جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے لی گئی زائد رقم مسافروں کو واپس کروائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر ٹی سی ٹریفک نثار میمن، ٹریفک سارجنٹ غلام نبی تھہیم نے صحافیوں کو بتایا کہ مسافر گاڑیوں میں آگ بجھانے کا آلہ رکھنا انتہائی ضروری ہے جبکہ گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ کا سامان بھی رکھنا ضروری ہے۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے گا اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :