لاہور ہائیکورٹ‘ پنجاب حکومت کو درخت کاٹنے سے روک دیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 13:31

لا ہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے فہد ملک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موٴقف اختیا کیا کہ سگنل فری کوریڈر بنانے کے لئے محکمہ ماحولیات سے منظوری لیے بغیر درخت کاٹے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

درخت کاٹنے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو گا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعاء کی کہ پنجاب حکومت کو درخت کاٹنے سے روکا جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے چھ مارچ تک عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :