بلوچستان میں روا ں سال کا پہلا پولیو وائرس کیس سامنے آگیا

جمعرات 26 فروری 2015 13:14

چمن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بلوچستان میں رواں سال کا پہلا پولیو وائرس کا کیس سامنے آگیا، ڈیڑھ سالہ بچی حنیفہ میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے علاقے چمن کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی حنیفہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سالہ حنیفہ بچی کو پولیو کی ویکسین نہیں پلائی گئیں جس سے حنیفہ پولیس وائرس کا شکار ہوئی

متعلقہ عنوان :