پشاور‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے گھر کے باہر دھماکہ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 26 فروری 2015 13:05

پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پشاور کے علاقہ شاد باغ میں مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر کے باہر زور دار دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر سردار مہمند کے گھر کے باہر نامعلوم افراد بارودی مواد نصب کر کے فرار ہو گئے۔ جس کے کچھ دیر بعد دھماکا ہوا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے یکاتوت اور زرگرا آباد میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :