ایف آئی اے کے نیشنل رسپانس سینٹر فار سائبر کرائم نے کام شروع کر دیا
جمعرات 26 فروری 2015 13:05
اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ایف آئی اے کے نیشنل رسپانس سینٹر فار سائبر کرائم نے کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سائبر کرائم خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں مگر اکثر لوگوں کو تو یہ بھی معلوم نہیں کہ سائبر جرائم آخر ہیں کیا ؟ تو پھر جان لیں کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کے ذریعے کوئی مالی فراڈ یا جعلسازی کرے، کسی کے بنک اکاو?نٹ تک رسائی حاصل کرے۔
لاٹری یا نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے یا بھتہ مانگے، کسی کو دھمکی دے یا تنگ کرے، ای میل یا کسی سوشل میڈیا اکاونٹ کو ہیک کرے، کسی کی شناخت کا استعمال کرے، منی لانڈرنگ کرے، چربہ سازی یا انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس کی خلاف ورزی میں ملوث ہو، الیکٹرانک دہشت گردی یا کمپیوٹر وائرس پھیلانے کا مرتکب ہو تو یہ سب سائبر کرائم ہیں۔(جاری ہے)
ایسے تمام جرائم سے نمٹنے کے لیے ایف آئی اے نے کمر کس لی ہے اور عوام کو آگاہی دینے کے لیے طلبہ پر مشتمل سائبر اسکاوٹس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ مجرم اب بچ نہیں پائیں گے، شکایات درج کرانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے، ویب سائٹ nr3c.gov.pk بھی ہے اور فون نمبر 9911 ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل رسپانس سینٹر فار سائبر کرائم یاسین فاروق کا کہنا ہے کہ ہم نے سائبر ریسکیو سروس شروع کی ہے 9911، اپ پورے پاکستان میں جہاں ہوں 9911ڈائل کریں اور آگے آپ کو 24گھنٹے اور ہفتے کے 7دن آپ کو الرٹ آفیسر جو سائبر کرائم جانتا ہوگا آپ کو گائیڈ کرے گا اور شکایت درج کرے گا۔ سائبر کرائم کی شکایات درج کرانے کے لیے راولپنڈی، اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، اگر جرم بیرون ملک سے کیا گیا ہو تو مجرم کا پیچھا متعلقہ سفارتخانے کے ذریعے بھی کیا جائے گا۔ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سائبر کرائم جس سے ساری دنیا میں پرابلم بن رہی ہیں، اگر فائٹ بیک نہ کریں تو یہ ایک ایسا پرابلم بنے گا جیسے آج کل پاکستان میں دہشت گردی کا پرابلم ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ثابت ہو گیا تو اس کی سزا دو سال سے 12 سال تک قید جب کہ 5ہزار سے 5لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.