سر گودہا ،1578 ایجوکیٹر ز کی بھرتی کیلئے میرٹ لسٹ آویزاں کرنے کیلئے شیڈول جاری کر دیاگیا

جمعرات 26 فروری 2015 12:50

سرگودہا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) ضلع سر گودہا میں 1578 ایجوکیٹر ز کی بھرتی کیلئے میرٹ لسٹ آویزاں کرنے کیلئے شیڈول جاری کر دیاگیاہے ۔ انٹر ویو کا عمل مکمل ہونے کے بعد عبوری میرٹ لسٹ 27 فروری 2015 کو آویزاں کی جارہی ہے ۔ جس میں ایس ایس ٹی کیلئے امیدواروں کی میرٹ لسٹیں ای ڈی او ایجوکیشن جبکہ ایس ای ‘ ای ایس ای او ردیگر امیدواروں کی میرٹ لسٹیں متعلقہ ڈی او زنانہ او رمردانہ کے دفاتر میں آویزاں کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لے گئے ہیں ۔

اجلاس میں ڈی سی او بتا یا کہ27فروری کو ہی انٹرویو میں ناکام ہونے والے کی لسٹیں بھی متعلقہ دفاتر میں لگا دی جائیں گی۔ میرٹ لسٹوں میں اعتراضات او رشکایات کے ازالہ کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اعتراضات چھ مارچ تک وصول ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کسی امیدوار کاکوئی اعتراض وصول نہیں کیا جائے گا۔ فائنل میرٹ لسٹ 16 مارچ کو لگا دی جائے گی ۔

ڈی سی او نے بتایا کہ میرٹ لسٹوں کی چھ چھ ہارڈ کاپیاں تیار کی جائیں گی اس کے علاوہ ان میرٹ لسٹوں کی سافٹ کاپی بھی تیار کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ کامیاب امیدواروں کی لسٹ 20 مارچ کو لگا دی جائے گی۔ ڈی ایم او نے بتایا کہ 1578 ایجوکیٹر ز کی بھرتی کیلئے 17894 درخواستیں وصول ہو ئیں۔ جن میں سے 8371 مرد اور 9523 خواتین امیدواروں نے درخواستیں دیں۔