جب بھی شادی کر ونگی کس بوڑھے سے نہیں جوان سے ہی کر ونگی ‘فلم سٹار میرا

جمعرات 26 فروری 2015 12:27

جب بھی شادی کر ونگی کس بوڑھے سے نہیں جوان سے ہی کر ونگی ‘فلم سٹار میرا

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)فلم سٹار میرانے کہا ہے کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی ہے اور نہ ہی دولت کا لالچ کر تی ہوں ‘ جب بھی شادی کر ونگی کس بوڑھے سے نہیں جوان سے ہی کر ونگی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں فلم سٹار میر انے کہا کہ کچھ لوگ سستی شہرت کیلئے مجھ سے شادی کی بات کرتے اور دولت کا بھی لالچ دیتے ہیں مگر میں جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی پیسے کالالچ نہیں کیونکہ خد انے میرے نصیبوں میں جو کچھ لکھ دیا ہے وہ مجھ کو ضرور ملے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں میرانے کہا کہ میں ابھی ”جوان “ہوں کسی بوڑھے سے شادی کیوں کر وں ؟میں جب بھی شادی کر ونگی سب کے سامنے اور کسی جوان ہی شادی کر ونگی اور شادی تب ہی ہوگی جب اللہ کو منظور ہو گی اس سے پہلے ممکن نہیں ہو سکتی ۔