کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کے نرخ کم کرنے کی درخواست کر دی

جمعرات 26 فروری 2015 12:06

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : کے الیکٹرک نے صارفین کی مدد کے لیے اقدام اٹھایا کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی ہے کے لایکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی لاگت میں کمی دیکھتے ہوئے نرخ کم کرنے کی درخواست کی ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 1.04 روپے کی کمی کی جائے. نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی یہ درخواست دسمبر کے فیول اڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :