چیف سلیکٹرمعین خان کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست

جمعرات 26 فروری 2015 12:04

چیف سلیکٹرمعین خان کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست سعید ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معین خان ورلڈ کپ کے دوران جوا کھیلتے پکڑے گئے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔کرکٹ بورڈ نے معین خان کیخلاف ایکشن لینے کی بجائے ان کو تحفظ دینے کی کوشش کی ہے۔درخواست گزار کے مطابق پاکستانی کسی بھی ملک میں جرم کرے تو اس پر ملکی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔پولیس کو معین خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی مگر اس پر کارروائی نہیں کی گئی۔لہذا عدالت معین خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کرے۔