معین خان نے شارجہ میں مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانے کی سازش کی،سرفرازنواز

جمعرات 26 فروری 2015 12:04

معین خان نے شارجہ میں مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانے کی سازش کی،سرفرازنواز

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے معین خان جوا خانہ جانے کے الزمات ثابت ہونے کے باوجود اپنی غلطی پر پردہ ڈال رہے ہیں، معین خان نے شارجہ میں مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانے کی سازش کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے مایہ ناز فاسٹ باوٴلر نے معین خان کووطن واپس بلانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معین خان جوا خانے جانے کے الزمات ثابت ہونے کے باوجود اپنی غلطی پر یہ کہہ کر پردہ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھانا کھانے کیسینو گئے تھے مگر پی سی بی نے اْنہیں پہلی ممکنہ فلائٹ سے وطن واپس بلا لیا ہے۔

سرفراز نواز نے معین سمیت ان کے حق میں بولنے والے سابق چیئرمین پی سی بی اور گورننگ بورڈ کے موجودہ رکن نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی اور معین خان کے درمیان معالات سمجھ نہیں آرہے کیوں کہ ٹیم کے ساتھ معین کو آسٹریلیا بھیجنا نجم سیٹھی کی ضد تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ معین کی وسیم اکرم سے بھی ساز باز تھی، معین نے شارجہ سے سازش شروع کی اور مصباح الحق کو بر طرف کردیا تھا تاکہ شاہد آفریدی کو کپتان بنایا جا سکے لیکن مصباح کی ثابت قدمی اور قدرت کی بدولت وہ آج بھی ٹیم کے کپتان ہیں۔سرفراز نوازنے کہا کہ معین خان کو پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :