اسلام آباد: سینیٹ میں الیکشن نہیں آکشن ہو رہا ہے، سینیٹ انتخابات میں نیلامی ہوتی رہی ہے: مشاہد حسین سید

جمعرات 26 فروری 2015 12:02

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن نہیں آکشن ہو رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں نیلامی بھی ہوتی رہی ہے عمران خان نے خود کہا ہے کہ ان کو 25 کروڑ روپے کی آفر کروائی گئی تھی، مشاہد حسین نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی سینیٹ میں ایسے حربے استعمال کیے جاتے تھے لیکن ہم نے ان حربوں کے خلاف اقدامات کیے تھے. انہوں نے حکموت سے مطالبہ کیا کہ یو ٹیوب پر سے پابندی ہٹائی جائے اگر سعودی عرب میں یو تیوب پر پابندی نہیں لاگئی گئی تو پاکستان میں یو ٹیوب کو کیوں بند رکھا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :