ڈنر کیلئے کسینو کا انتخاب غلطی تھی،میڈیا سے یکطرفہ خبریں چلائیں، معین خان
جمعرات 26 فروری 2015 12:02
برسبین (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان نے کہا ہے کہ ڈنر کے لیے کسینو کا انتخاب ان کی غلطی تھی،میڈیا سے یکطرفہ خبریں چلائیں۔
(جاری ہے)
پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی میڈیا سے مختصر گفتگو میں معین خان نے کہاکہ وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ کرائسٹ چرچ کے کسینو میں رات کے کھانے پرگئے تھے اور وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ڈنر کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے میں انہوں نے غلطی کرلی کیونکہ اس سے پاکستانی عوام اور کرکٹ کے شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، اپنی اس نادانستہ حرکت پر وہ شرمندہ ہیں۔
معین خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان کو وضاحت کرتے ہوئے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے اور وہ اس بارے میں مزید وضاحت ان سے ملاقات کرکے کریں گے جس کے لیے ان سے وطن واپس پہنچنے کے لیے کہا گیا ہے۔معین خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں سب سے زیادہ دکھ اس بات پر ہے کہ ان کا موقف سنے بغیر ان کے بارے میں یک طرفہ خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنیں جو کسی طور مناسب نہ تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.