لاہور: پانچویں جماعت کے طلبا ایک بار پھر پریشانی کا شکار

جمعرات 26 فروری 2015 11:43

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : پانچویں جماعت کےطلبا گذشتہ کچھ دنوں سے پرچے ملتوی ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز سے رپورٹ بھی طلب کی تھی لیکن اس سے بھی تدریسی عمل میں کوئی بہتری نہیں آ سکی. آج ہونے والا پنچویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ پھر سے ملتوی ہو گیا ، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کہ ملتوی کیا جانے والا پرچہ 3 مارچ بروز اتوار لیا جائے گا. جس سے والدین اور بچے ایک بار پھر سے مشکل کا شکار ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :