کراچی،پولیس کارروائی میں دو ملزمان گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 26 فروری 2015 11:28

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عید گاہ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں ایک ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اسکے قبضے سے اوان بم، ایس ایم جی رائفل اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ فیروز آباد تھانہ کی حدود میں ٹیپو سلطان روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا۔ جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے 30 بور پسٹل، تین راوٴنڈ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ڈیفنس فیز 7 میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :