قلات،ایف سی کی کارروائی ، 5 آئل ٹینکرز سے بھاری مقدار میں ایرانی پٹرول برآمد

جمعرات 26 فروری 2015 11:16

قلات (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) قلات میں ایف سی کی کاروائی ، 5 آئل ٹینکرز سے بھاری مقدارمیں ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ پر ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی سرحد سے سمگلنگ کی غرض سے لایا جانے والا 1 ایک لاکھ 90 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ہے جو 5 آئل ٹینکرز میں بھرا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پکڑا جانے والا ڈیزل اندرون صوبہ مختلف پٹرول پمپ پر سپلائی کیا جانا تھا ، ضروری کارروائی کے بعد ایف سی حکام نے پکڑا جانے والا ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :