فورٹ عباس،مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری سمیت دو ڈاکو ہلاک

جمعرات 26 فروری 2015 11:16

فورٹ عباس(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) فورٹ عباس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اشتہاری سمیت دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق فورٹ عباس کے علاقے 303 والی پلی میں ڈاکو ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

گشت پر مامور پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ڈاکو نادر عرف نادری بلوچ اور اس کا ساتھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو نادر عرف نادری بلوچ قتل اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :