بولان ، بختیار آباد میں کوئٹہ آنے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ،گیس کی فراہمی معطل

جمعرات 26 فروری 2015 11:15

بولان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) بولان کے علاقے بختیار آباد میں کوئٹہ آنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بخیار آباد کے قریب باغ روڈ پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران پائپ لائن میں آگ بھی بھڑک گئی ہے اور متاثرہ لائن سے کوئٹہ شہر کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی ۔ گیس پریشنر میں کمی کے باعث شدید سرد موسم میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔سوئی گیس حکام کے مطابق گیس کمپنی کی ٹیمیں علاقے میں روانہ ہو گئیں ۔