مریدکے،چھت سے گرنیوالی 5سالہ بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی

رثا نے ڈاکٹروں کے غفلت برتنے کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کی تحقیقات اور انصاف دلانے کی اپیل کی

جمعرات 26 فروری 2015 11:15

مرید کے(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) مریدکے میں چھت سے گرنے والی 5سالہ بچی لاہور کے جنرل ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ورثا نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگادیا۔اسپتال انتظامیہ نے الزام مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

ورثا نے الزام لگایا کہ مریدکے کی رہائشی ان کی 5سالہ بچی مہک شہزادی گزشتہ روز گھر کی چھت سے گرگئی تھی جسے سر پر چوٹ لگنے کے باعث جنرل ہسپتال علاج کے لیے لایا گیا تھا۔

ہسپتال میں بچی کو دیکھنے کے لیے کوئی ڈاکٹر نہیں آیا جس کے باعث ان کی بچی دم توڑ گئی۔ ورثا نے ڈاکٹروں کے غفلت برتنے کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کی تحقیقات اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔دوسری اسپتال انتظامیہ نے غفلت برتنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بچی کی حالت ہی نازک تھی ،والدین حقیقت کو سمجھیں۔

متعلقہ عنوان :