لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سلمان تاثیر کی برسی پر شمعیں روشن کرنے والوں پر حملے کے ملزم کی درخواست منظور کر لی

جمعرات 26 فروری 2015 10:42

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی پر لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کرنے والوں پرحملہ کرنے والے ملزم کی ضمانت ہائی کورٹ لاہور میں منظور کر لی گئی ہے.

(جاری ہے)

وزیر علی نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر اس کی ضمانت منظور کر لی گئی. تاہم عدالت کی جانب سے 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے ملززم کا کہنا تھا میں تقریب میں موجود تھا لیکن کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی، وہاں موجود کچھ لوگوں نے اچانک تقریب پر دھاوا بول دیا تھا جس پر عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے.

متعلقہ عنوان :