Live Updates

ورلڈ کپ کے آئندہ میچوں میں 5 باﺅلرزٹیم میں شامل کریں: عمران خان کا مصباح الحق کو مشورہ

بدھ 25 فروری 2015 23:47

ورلڈ کپ کے آئندہ میچوں میں 5 باﺅلرزٹیم میں شامل کریں: عمران خان کا مصباح ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) ورلڈ کپ 1992 ءکے فاتح کپتان عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو انتہائی نازک وقت میں اہم مشورہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو چاہیئے کہ جیت کے لیے فارمولا تیار کریں جبکہ ٹیم میں 4 کی بجائے 5 باﺅلرز کوموقع دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے ٹاپ بلے بازوں کو اوپر کے نمبروں پر کھلایا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس باﺅلنگ اٹیک کافی مضبوط ہے جبکہ زیادہ باﺅلرز کو کھلانے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :