7 کروڑ سے زائد موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق باقی، پہلے مرحلے کا آج آخری دن،

دیہی صارفین ،وکلاء،صحافی ،سیاست دانوں اور سمیت 72 فیصد سے زائدیوزر کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہو سکا

بدھ 25 فروری 2015 23:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان بھر میں موبائل فون سمز استعمال کرنے والے پاکستانی و غیر ملکی صارفین کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت سم کارڈ تصدیق کے پہلے مرحلے کا آج آخری دن ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پی ٹی اے کے ایک سینئر اہلکار نےآن لائن کو بتایا کہ صارفین کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت سم کارڈ تصدیق کے پہلے مرحلے کے اختتام پر دیہی صارفین ،وکلاء،صحافی ،سیاست دانوں اور سمیت 72 فیصد سے زائدیوزر کی تصدیق کا عمل مکمل ابھی باقی ہییاد رہے کہ حکومتی مراسلہ کے تحت موبائل فون کمپنیز نے تین سمز رکھنے والے صارفین اور تین سے زائد سمز رکھنے والے صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا تاہم تین سے کم والے صارفین کو تصدیق کے لئے مہلت میں اضافہ کیا گیا تھا جبکہ تین سے زائد سمز استعمال کرنے والوں کے لئے دی گئی آخری تاریخ 26 فروری ہے جس میں صرف ایک دن باقی ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اب بھی غیر تصدیق شدہ سموں کی تعداد کروڑوں میں ہے جنہیں آج کے بعد بند کردیا جائیگا

متعلقہ عنوان :