کوہاٹ پولیس کا سرچ آپریشن ، 7افغان باشندوں سمیت 98مشکوک افراد گرفتار

بدھ 25 فروری 2015 23:28

کوہاٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) کوہاٹ پولیس نے کے ڈی اے میں سرچ آپریشن کے دوران 7افغان باشندوں سمیت 98مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی جبکہ حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے والے 20تعلیمی اداروں کو وارننگ جاری کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف کی قیادت میں کوہاٹ پولیس نے غیر قانونی مقیم افغانیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے تسلسل میں گزشتہ روز شہر کے حساس علاقہ کے ڈی اے میں کاروائی کے دوران غیر قانونی طور پر علاقے میں مقیم 7افغان باشندوں سمیت 98مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1کلاشنکوف، 3رائفل ، 8پستول ، 2شاٹ گن،264عدد مختلف بور کے کارتوس اور 25سو گرام چرس برآمد کر لیں ۔

آپریشن کے دوران علاقے میں واقع تعلیمی اداروں کی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور غفلت برتنے والے 20تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی ۔ گھر گھر تلاشی کی کاروائی میں مجموعی طور پر کرایہ کے 70گھروں اور 11ہوٹلوں کو چیک کیا گیا اور رینٹ اینڈ بلڈنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی میں 2افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :