نقل کا خاتمہ ناگزیر ،قابل مقبول طلباء وطالبات کے حق پر ڈاکہ زنی ہے ،کمشنر سبی

بدھ 25 فروری 2015 23:28

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء )کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ نقل کا خاتمہ ناگزیر ہے نقل ہونہار طلباء وطالبات کے حق پر ڈاکہ زنی ہے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہ کر صوبائی حکومت کے حکم پر نقل کے ناسور کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرے گی نقل کی فراہمی میں ملوث کسی بھی اہلکار کو نہیں چھوڑیں گے نقل کے ناسور کے خلاف اساتذہ کرام والدین کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے سبی میں میڑک کے سالانہ امتحانات کے موقع پر مختلف سینٹروں کا دورہ کرنے کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر سبی اعظیم انجم ہانبھی بھی موجود تھے مختلف سینٹروں میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کرام نے نقل کی روک تھام کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی کمشنر سبی ڈویژن نے اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے خاتمے کے لئے ہم سب کو میدان عمل میں آنا ہوگا اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے نقل کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام طلباء وطالبات کو ہدایت کی کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اور نہیں بلکہ محنت سے امتحان دیں تاکہ تعلیم ان کی ہر قدم پر رہنمائی کرسکے ا۔بعدازاں انہوں نے مختلف گرلز وبوائر اسکولوں کا بھی دورہ کیا ۔