افغان باشندوں کے پاس 2لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈزکا انکشاف، نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے ”جعلی پاکستانی“ افغانیوں نے شہریت حاصل کرنے کیلئے سیاسی شخصی ضمانت کا استعمال کیا

بدھ 25 فروری 2015 23:22

افغان باشندوں کے پاس 2لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈزکا انکشاف، نادرا ..

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان میں غیر قانی طور پر مقیم لاکھوں افغانیوں کی پکڑ دھکڑ کے بعد ان سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ کو منسوخ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی شناختی کارڈ بنائے جانے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے نادرا کے متعدد اہلکاروں کو حراست میں لیکر تحقیقات کی جنہوں نے شناختی کارڈ بنانے کا اعتراف کیا ۔

جعلی پاکستانی شہریوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے 2لاکھ سے زائد افغانیوں جس میں این جی اوز کے نمائندوں،کالعدم تنظیموں کے وابستہ افراد اور دینی مدارس میں قیام پزیر افراد شامل ہیں نے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے دونمبرکارڈز بنوا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کاکا انکشاف افغان باشندوں کی پکڑ دھکڑ کے بعد سامنے آنے والی قومی شناختی کارڈزکی تصدیق کے بعد ہوا ہے۔

محکمہ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ صرف پنجاب کے کچھ اضلاع میں اب تک ایک لاکھ سے زائد نادرا کارڈز کی سسٹم میں تصدیق نہیں ہو سکی تاہم کارڈز جاری ہو چکے ہیں۔ جبکہ نادرا ہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی نادرا کے25 سے زائد اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :