لاہور میں امریکن اور ایرانی سفارتخانے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئیے گئے،

انتہائی ضرورت نوعیت کے کام کے لئے پیشکی اطلاع کا سسٹم لاگو کیا گیا ہے جو کم ازکم تین دن کا ہوگا

بدھ 25 فروری 2015 23:22

لاہور میں امریکن اور ایرانی سفارتخانے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئیے ..

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان میں پچیس سے زائد حساس سرکاری عمارتوں، سفارتخانوں کو سیکورٹی کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لئے پبلک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔تاہم انتہائی ضرورت نوعیت کے کام کے لئے پیشکی اطلاع کا سسٹم لاگو کیا گیا ہے جس میں صارف یا سائل کو تین دن پہلے درخواست جمع کروانی ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو دی جانے والی ہدایت کی روشنی میں ان کو ایک شہر سے دوسرے اور کانفرنسز میں جانے سے پہلے سفارتخانے سمیت سیکورٹی سے وابستہ اداروں کو مطلع کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور اور پشاور میں ہونے والے خودکش حملوں کے بعد پاکستان میں حساس اداروں کو سیکورٹی کے شدید خطرات کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :