اسحاق ڈارکا جہانگیر ترین کو فون ، سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے ،شفاف انتخابی عمل کیلئے (کل)مذاکرات کی دعوت

بدھ 25 فروری 2015 23:14

اسحاق ڈارکا جہانگیر ترین کو فون ، سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کو فون ، سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے مذاکرات کی دعوت ،دونوں رہنماؤں کے درمیا ن (آج)جمعرات کو ملاقات ہو گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کو فون کر کے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے مذاکرات کی دعوت دی،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی اسلام آباد میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات(آج)جمعرات طے پائی ۔

متعلقہ عنوان :