مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور سے 15 مارچ کے انتخابات کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مقابلے میں ارشد محمود غازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا،

15 مارچ کا دن (ن) لیگ کی کامیابی اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید‘ سردار عتیق اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا یوم حساب ہوگا۔ میرپور کے عوام ان آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود‘ سردار عتیق یا چوہدری مجید نے کبھی بھی بھی میرپور کے عوام کے حقوق کی بات نہیں کی، (ن) لیگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کی کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس

بدھ 25 فروری 2015 23:13

مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 میں 15 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری اشرف کے مقابلے میں ارشد محمود غازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا‘ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی منظوری سے جاری کئے گئے انتخابی ٹکٹ کا اعلان بدھ کو (ن) لیگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے یہاں کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر غازی ارشد محمود اور دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ 15 مارچ کا دن (ن) لیگ کی کامیابی اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید‘ سردار عتیق اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا یوم حساب ہوگا۔

(جاری ہے)

میرپور کے عوام ان آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود‘ سردار عتیق یا چوہدری مجید نے کبھی بھی بھی میرپور کے عوام کے حقوق کی بات نہیں کی۔

میں نے اسمبلی کے فلور سمیت ہر جگہ میرپور کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ بطور وزیراعظم وفاق کیساتھ میرپور کیلئے منگلا ڈیم سے 613 کیوسک پانی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسراقتدار آکر میرپور کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کریں گے۔ نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ ہی میرپور اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل حل کرے گی۔ واضح رہے کہ ارشد غازی 2011ء کے عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کے امیدوار تھے تاہم انہوں نے نواز شریف کا میرپور میں جلسہ منسوخ ہونے پر اپنا ٹکت واپس کردیا تھا