سرگودہا میں کینو ایکسپورٹ بورڈ کے قیام کیلئے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے،جلد ہی اس کا قیام عمل میں لایا جائے گا،محسن رانجھا،

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات کاکینو کے پودوں او رپھل پر کینکر کی بیماری کے حملے کانوٹس ، محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کو کاشتکاروں کی مدد کرنے او راس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت

بدھ 25 فروری 2015 23:04

سرگو دہا ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ سرگودہا میں کینو ایکسپورٹ بورڈ کے قیام کیلئے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے او رجلد ہی اس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کینو کے پودوں او رپھل پر کینکر کی بیماری کے حملے کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کو کاشتکاروں کی مدد کرنے او راس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔

بدھ کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی زیر صدارت کینو کے کاشتکاروں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی چیف سمیڈا راجہ حسنین جاوید ‘ ای ڈی ا و زراعت محمد رمضان نیازی ‘ ڈاکٹر بشارت ‘ کینو گروورز ایسوسی ایشن کے صدر حامد سلیم وڑائچ اور منیر شیرازی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ سرگودہا میں کینو ایکسپورٹ بورڈ کے قیام کیلئے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے او رجلد ہی اس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کینو کے پودوں او رپھل پر کینکر کی بیماری کے حملے کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کو کاشتکاروں کی مدد کرنے او راس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔