پشاور،وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس ، 8 مارچ کو بین الاقوامی وویمن ڈے منانے کیلئے حکمت عملی طے

بدھ 25 فروری 2015 22:22

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک اجلاس وویمن چیمبر کی صدر فطرت الیاس بلور کی زیر صدارت گذشتہ روز منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر ناصرہ لغمانی  نائب صدر اقبال بانو اور ممبران فرنگیز عظیم  عابدہ جیلانی  جمیلہ گیلانی  رخسانہ نادر  ثمینہ حمید  ہما فیاض  عصمت آراء خٹک اور روحی ظاہر شاہ نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وویمن چیمبر اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے وویمن انٹرپینیورز ٹریڈ فیئر کے کامیاب انعقاد پر وویمن چیمبر کی ممبران اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔ اجلاس میں 8 مارچ کو بین الاقوامی وویمن ڈے منانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی اور ممبران سے رائے لی گئی ۔ اجلاس میں وویمن چیمبر کی ممبرشپ کی تجدید کی فیسوں کے حوالے سے چیمبر کی سینئر نائب صدر ناصرہ لغمانی نے رپورٹ پیش کی اور فیصلہ کیاگیا کہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ گروپ کی فیسوں میں کمی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یوتھ فورم کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ ممبران سے وفاقی بجٹ برائے سال 2015-16 ء کے لئے تجاویز طلب کی گئیں ۔ وویمن چیمبر کی صدر فطرت الیاس بلور  سینئر نائب صدر ناصرہ لغمانی اور نائب صدر اقبال بانونے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزنس خواتین کی ترقی اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ وویمن چیمبر بزنس خواتین کو کاروبار کے فروغ کے لئے ہر قسم کی رہنمائی فراہم کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :