بھارت کا13پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ،(کل) رینجرز کے حوالے کیا جائیگا

بدھ 25 فروری 2015 22:18

بھارت کا13پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ،(کل) رینجرز کے حوالے ..

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) بھارت نے 13پاکستان شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کو آ ج ( جمعرات ) کو واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

رینجرز حکام کے مطابق بھارت کی طرف سے 13پاکستانی شہریوں کو آج جمعرات کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔ رہا ہونے والے 13پاکستانی شہریوں میں تمام سول قیدی ہیں جن میں محمد شمیم، خدابخش،عقیل اعوان،رضا اللہ،،شاہد محمود،عبدالخالق،علی احمد،اللہ دتہ،محمد عابد،ظہیر عباسی،طارق محمود علوی،محمد بشیراورامتیاز احمد موتی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :