پہلے سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کردیا گیا ،دسمبر تک مکمل ہوگا ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب،

اربوں خرچ ہونگے ،وفاق سے ایک دھیلے کی سپورٹ نہیں ‘صوبائی حکومت سو فیصد اپنے وسائل خرچ کر رہی ہے

بدھ 25 فروری 2015 21:42

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کردیا گیا ہے جو دسمبر تک مکمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

سیف سٹی منصوبے کا دائرہ صوبے کے پانچ بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس منصوبے پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن واضح کرنا چاہتا ہوں کہ صوبائی حکومت سو فیصد اپنے وسائل خرچ کر رہی ہے اور اس کے لئے وفاق سے ایک دھیلے کی سپورٹ نہیں تاہم رہنمائی دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :