تحفظ ختم نبوت مشاورتی اجلاس (آج )ہوگا

بدھ 25 فروری 2015 21:40

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ضلع لاہور کے علماء کا اہم مشاورتی اجلاس جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری میں آج بعد نماز عشاء منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 4اپریل ختم نبوت کانفرنس قصور، 15مارچ تحفظ مساجدومدارس دینیہ کنونشن جامعہ اشرفیہ لاہورکی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت شاہین ختم نبوت حضرت مولانا اللہ وسایا مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کریں گے۔