صدر گوگیرہ،ضلع کی ریونیو حدود میں دفعہ144کا نفاذ کر دیا گیا

بدھ 25 فروری 2015 21:39

صدر گوگیرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء )ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے ضلع کی ریونیو حدود میں دفعہ144کا نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ سالانہ کے امتحانات 2015میں امتحانی مراکز میں امتحان دینے والے طالبعلموں اور نگران عملہ کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کتاب،گائیڈ ،حل شدہ پرچہ جات اور اس طرح کے دیگر مواد کے بھی لے جانے پر بھی پابندی ہو گی۔