بلوچستان میں انتخابات کے موقع پر پانچ جماعتی اتحاد بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے ،نواب ثناء اللہ خان زہری

بدھ 25 فروری 2015 21:32

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان سے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ بلوچستان میں 5جماعتی اتحاد سینٹ کے انتخابات میں حصہ لیں ۔ مری معاہدے کے بارے میں سب کچھ شائع ہو چکا ہے نواب زادہ طلال اکبر بگٹی کو میں ہمیشہ چاچا کہتا ہوں میرے والد اور ان کے والد اچھی تعلقات تھے ۔

اورملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کی رات کو اپنی رہائشگا ہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ا س موقع پر مسلم لیگ ن کے نامزد سینٹر میر عرفان کرد میر نعمت اللہ زہری ، ڈپٹی میئر محمد یونس لہڑی، بلوچستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر ملک ابرار وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر جمال شاہ کاکڑ ، ضلع خضدار مسلم لیگ ن کے صدر آغا شکیل درانی سینٹ کے امیدوار آغاشاباز درانی، مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات علاوالدین کاکڑ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نواب ثناء اللہ خان زہری نے صحافیوں کے مختلف سولات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا ء اور بلودچستان کے عوام پر یہ الزام لگایا جا تاہے یہاں پر سینٹ کے انتخابات کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے میں نے بھی اخبارات میں پڑا ہے کہ ایک ووٹ کی قیمت چار سے پانچ کروڑ تک ہوگئی ہے با خدا میں یہ بات باالکل حلفیہ کہتا ہوں میرے علم میں ایسے کوئی بات نہیں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں 5مارچ ہونے والے سینٹ کے انتخابات پانچ جماعتی اتحاد ملکر لڑیں۔

اس کیلئے میری مختلف جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے امیدہے کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کوختم کرنے میں کامیا ب ہوجائینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نوازشیرف نے ڈیرہ بگٹی سے نقل مقانی کرنے والے کے واپسی کیلئے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے جو بات کی ہے میں اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ سے بات چیت کروں گا تاکہ ان کو واپس لایا جاسکتے۔ نواب زادہ طلال اکبر بگٹی سے ہمارے اچھے تعلقات ہے اور انشا ء اللہ ہم آئندہ بھی بات چیت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ نوب ازدہ طلال اکبر بگٹی سے صوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان سمیت دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت جمعیت علماء اسلام سمیت دیگرجماعتوں سے جماعتی اتحاد بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے تاکہ ہارس ٹریڈنگ ختم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :