کراچی ،معروف صحافی بابر بلوچ کے بھائی کو مسلح ملزمان نے گزشتہ رات گوادر میں لوٹ لیا

بدھ 25 فروری 2015 21:32

گوادر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) کراچی کے معروف صحافی بابر بلوچ کے بھائی کو مسلح ملزمان نے گزشتہ رات گوادر میں لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق ایک موبائل شاپ کے مالک زاہد بلوچ رات کو دکان بند کر کے گھرجا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے تین مسلح ملزمان جنہوں نے چہرے نقاب سے ڈھانپ رکھے تھے اسلحے کے زور پر دو لاکھ روپے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے موبائل فونز اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے اس حوالے سے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے لیکن تا حال اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملزمان نے مذکورہ دکان کی چھت توڑ کر نقب زنی کی تھی لیکن گزشتہ واقعہ کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے تاجروں کے مطابق گوادر میں لوٹ مار اورڈکیتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور تاجر خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے واقعات کے سدباب کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :